قتل کی ایک واردات پر 2 ہزار روپے ملتے تھے، دہشت گرد جاوید پنجابی

javed panjabiکراچی، شہر قائد میں سفاک دہشت گردوں نے انسانی جان کی قیمت 2 ہزار روپے لگا دی ۔ قتل کی ایک واردات پر گینگ وار کمانڈر سے 2 ہزار روپے ملتے تھے۔ گرفتار دہشت گرد جاوید پنجابی کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ۔ملزم جاوید پنجابی کے مطابق ملزم بھتہ نہ دینے والے افراد کو گینگ وار کے کمانڈر ریاست کے کہنے پر قتل کردیتا تھا ۔ قتل کی ایک واردات پر 2 ہزار روپے دیئے جاتے تھے ۔ ملزمان کے گروہ میں جمیل چھانگا ، سلطان آغا ، کامران کامو ، فضل ڈاڈا سمیت 16 افراد شامل ہیں ۔ جاوید پنجابی کو پرانا گولیمار سے ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار گینگسٹر جاوید پنجابی نے اپنے ساتھی سلمان اور زاہد ہڈی کے ساتھ مل کر خرم ہزار وی نامی شخص کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر لاش کو لیاری ندی میں پھینک دیا تھا ۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر خواجہ غریب کالونی میں چھاپہ مار کر زمین میں دفن بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Flickr

 
Top