فلائٹ آپریشن تیسرے روز بھی معطل‘ پی آئی اے کو ڈیڑھ ارب کا نقصان
کراچی، پی آئی اے ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج آج بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث قومی ایئرلائن کے طیارے آج بھی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے لاکھوں مسافر سفر کرنے سے رہ گئے جس کی وجہ سے انہیں شدید کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سکیورٹی فورسز واٹر کینن سے لیس ہیں۔ لاہور سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی تین درجن سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ آئندہ پروازوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے موخر کر دیا گیا۔
Post a Comment